جنوبی پنجاب کے عوام کااحساس محرومی ختم کرنا بزدار حکومت کی اولین ترجیح: فیاض الحسن چوہان

جنوبی پنجاب کے عوام کااحساس محرومی ختم کرنا بزدار حکومت کی اولین ترجیح: فیاض ...

  

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی کا خاتمہ بزدار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گزشتہ روزیہاں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے پہلے سال سے ہی جنوبی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔پنجاب کے بجٹ کا 35 فیصد حصہ اب صرف جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جارہا ہے۔ پہلی دفعہ قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے آٹھ سو ملین مختص کیے ہیں۔ بزدار حکومت کا پیکج تعلیم صحت، بیروزگاری کے خاتمے، ترسیلی نظام کی بہتری، انڈسٹریل سیکٹر کا احاطہ کرتا ہے۔ تعلیم کے میدان میں خواجہ فرید آئی ٹی اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی،میر چاکر رند ٹیکنیکل یونیورسٹی چند مثالیں ہیں جبکہ صحت کے شعبے میں ملتان اور ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مدراینڈ چائلڈ ہسپتال اینڈ نرسنگ کالج، نشتر ہسپتال فیز ٹو کا قیام قابلِ ذکر ہیں۔اس کے علاوہ ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا اور کیٹل مارکیٹ کا قیام علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے ہیں۔ ان کے علاوہ اربوں کی لاگت سے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ، سیوریج، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -