چیئر پرسن ٹیوٹا کی گورنر پنجاب سے ملاقات

چیئر پرسن ٹیوٹا کی گورنر پنجاب سے ملاقات

  

لاہور (پ ر) چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے گورنر پنجاب کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ٹیوٹا کی کاوشوں کی حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔ اس موقع پر سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے. علی سلمان صدیق نے گورنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیوٹا کے ملازمین نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے 60 ہزار میڈیکیٹڈ ماسک، 1000 گلوز، 2635 سینیٹازرز، 600 پی پی ایز صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کو تقسیم کئے تاکہ ہمارے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے سکے۔ اس کے علاوہ ٹیوٹا نے 5 واک تھرو سنیٹائزر ڈورز اور وینٹی لیٹرز کے لئے تھری ڈی پرنٹنگ کے استعمال سے سیپلیٹرز ویلوز بھی بنائے۔ علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ٹیوٹا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر کرونا ریلیف فنڈ میں 72 لاکھ روپے بھی جمع کروائے گئے۔ جبکہ کرونا راشن فنڈ میں 63لاکھ کا کنٹریبیوشن بھی کیا گیا. چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ٹیوٹا نے اپنی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹیوٹا نے اپنے طلبہ کے لیے تربیت کے متبادل مواقع پیدا کرنے کے لیے ای لرننگ ڈویژن قائم کیا ہے جس میں سی ایم ہنر مند نوجوان ای لرننگ پروگرام کے تحت ابتداء طور پر 16500 طلبہ کو آن لائن تربیت دی جائے گی. ای کامرس کے کورس سے طلبہ 300 ڈالر ماہانہ گھر بیٹھے کما سکیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ٹیوٹا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹیوٹا نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے گورنر پنجاب کو پچاس کرونا پروٹیکٹو کٹس پیش کی۔

مزید :

کامرس -