ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا ہے، زراعت پنجاب

  ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا ہے، زراعت پنجاب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا ہے۔اس کے بچے ہلکے پیلے سبزاور پھرسیاہی مائل بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ٹڈی دل کی ٹانگیں مضبوط اور لمبی جبکہ اس کے پَر لمبے اور بھورے ہوتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹڈی دل ہمیشہ گروہ کی شکل میں حملہ آور ہوتی ہے اور یہ کیڑا گندم،مکئی،چارہ جات اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔اس کے کنٹرول کے لئے کاشتکار رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھی ہوئی مکڑیوں کو شعلہ پھنکنے والی مشینوں سے آگ لگا کر تلف کر دیں۔زمین کے اند مکڑی کے انڈوں کی نشاندہی ہوتے ہی جہاں سوراخ نظر آئے اس کے گرددو تا تین فٹ گہری و چوڑی کھائی کھود کر ان کے بچے اور انڈوں کو مٹی میں دفن کر دیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کا دھوڑا کریں۔

مزید :

کامرس -