4.6ملین ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جائیگی: زراعت پنجاب

4.6ملین ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جائیگی: زراعت پنجاب

  

اسلام آباد (آن لائن)خریف سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں چاول کاشت کرنے والے مختلف علاقوں میں 4.618 ملین ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جائے گی۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب میں چاول کی کاشت کے مطلوبہ ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کاشتکاروں کومنظور شدہ بیجوں کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال کے حوالے سے تربیت کی فراہمی کے حوالہ سے جامع تربیتی پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔اس حوالہ سے محکمہ نے مختلف تربیتی ٹیموں کو ذمہ ہداری دی ہے کہ چاول کی کاشت کے سلسلہ میں زرعی مداخل کے استعمال، پنیری کی کاشت اور کھیت میں منتقلی کے حوالے سے کاشتکاروں کو تربیت فراہم کریں انہوں نے کہا کہ چاول کی کاشت کے علاقوں میں فی ایکڑ پیداوار کے فروغ کے حوالے سے کاشت کے علاقوں میں فی ایکڑ پیداوار کے فروغ کے حوالے سے کاشتکاروں کو گاؤں گاؤں جاکر رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ٹیمیں پنیری کی کاشت، کھیت میں منتقلی، آبپاشی کے پانی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ اور کھادوں کے بروقت اور متناسب استعمال کے بارے میں بھی تربیت فراہم کررہی ہیں۔

زراعت کے حکام نے کہا کہ صوبہ میں صوبہ کے کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور زرعی مداخل کے اخراجات میں کمی کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ زرعت کاشتکار طبقہ کی تربیت اور رہنمائی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جائے، زبیر موتی والا

مزید :

کامرس -