خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کا وفد کے ہمراہ ایس آئی یو ٹی ہسپتال کادورہ

خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کا وفد کے ہمراہ ایس آئی یو ٹی ہسپتال کادورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفد کے ہمراہ ایس آئی یو ٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی وفد کا ایس آئی یو ٹی اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد نے اسپتال انتظامیہ کو پی پی ای کٹس، گلوز،ماسک اور دیگر سامان فراہم کیا۔ وفد میں اراکین اسمبلی شہزاد قریشی،رمضان گھانچی،جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی،توقیر احمد شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہسپتالوں کی سہولیات کو ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔سندھ کے لوگوں کو بتاناہے کہ پی پی کی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہے۔صحت کے نظام کو ایک پلاننگ کے تحت تباہ کیاجارہا ہے۔700 ارب 12 سالوں میں صحت پر خرچ کیا گیا۔سن کوٹے کے ترجمان فرماتے ہیں باہر کے ممالک سے لوگ علاج کرانے آتے ہیں۔اور یہاں حالات یہ ہیں کہ کتے کاٹنے کی ویکسین لاڑکانہ میں موجود نہیں۔ڈاکٹر ادیب رضوی جیسے لوگوں کی وجہ سے یہ نظام چل رہا ہے۔سندھ میں اسپتالیں موجود نہیں۔ابھی تک اوپیڈیز شروع نہیں کی گئی۔ہیلتھ کیئر کمیشن کہاں ہے اس کی کیا ذمہ داری ہے؟لوگوں کو علاج کا معیار نہیں مل رہا ہے۔صوبے سندھ کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں صحت کی سہولت موجود ہو۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ان کے وزراء مراد علی شاہ کے چمچے ہیں۔ہم ایک ایک کرکے ہر اسپتال میں جائیں گے۔ہم پی پی کی کرپشن اور نالائقیوں کو سندھ کی عوام کو دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسز پریس کلب کے باہر احتجاج کررہی ہیں۔کوئی ایک جگہ بتائیں جہاں سندھ حکومت مفت ماسک دے رہی ہو۔چائنہ سے آئے ہوئے ماسک بھی غائب ہوگئے۔پی پی صوبے کے اندر عوامی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ہر محکمے کا آڈٹ کرایا جائے۔ان لوگوں نے میرے خلاف تحریک چلائی ہوئی ہے۔میرے کاروبار یا میری ذات میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور مراد علی شاہ ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سب اتحادی ساتھ ہیں۔سندھ میں پی پی کے مظالم کے خلاف ہم ایک ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ہسپتالوں کے دورے شروع کردیئے ہیں۔آج ادیب رضوی صاحب کو ایس آئی یو ٹی کے لئے کچھ سامان مہیا کیا ہے۔وزیر اعظم سے میں نے کراچی کی صورتحال پر بات کی تھی۔پی پی نے کراچی کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں تاجروں کی دکانوں کے علاوہ کہیں لاک ڈاؤن نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -