کراچی: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

  کراچی: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں مظفر آباد کالونی کے ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 28 سالہ علی رحمان جاں بحق ہوگیا۔بلدیہ ٹاون سیکٹر 9 بی کے گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک 50 سال کے خوشی محمد نامی سخص کی موت واقع ہوئی۔کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 38 سال کا فیض گل جان موت کا شکار ہوگیا۔ اس کے علاوہ سخی حسن قبرستان کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے ایک نامعلوم شخص جان کی بازی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -