گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

  گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی، ترمیمی آرڈیننس کے تحت جرمانے کی رقم بڑھا کر 10لاکھ روپے کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔سندھ کابینہ نے 27اپریل کو آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔ وبائی صورت حال کے دوران لاک ڈان پابندیوں، ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی جرمانہ ہوگا۔سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ اور پھیلا کا سبب بننے پر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔وبائی امراض ایکٹ میں شامل دفعات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 34,336 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -