گولف ریذیڈ ینشیاعالمی معیار کی ہاؤسنگ سکیم ثابت ہوگی، ملک شاہد حسین

    گولف ریذیڈ ینشیاعالمی معیار کی ہاؤسنگ سکیم ثابت ہوگی، ملک شاہد حسین

  

  لاہور(سٹی رپورٹر)گولف ریذیڈینشیا کھاریاں بین الاقوامی معیار کا حامل ایک ایسا پراجیکٹ ہے جسے بنانے کا بنیادی مقصد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنے ملک میں بھی یورپ جیسی سہولیات کی فراہمی ہے یورپ میں مقیم 90% پاکستانیوں کا تعلق ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے پاکستان کے نامور ڈویلپر ملک شاہد حسین کھاریاں گولف ریذیڈینشیا کے بانی ہیں جو کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے حقیقی سگے بھائی ہیں ملک شاہد کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ اپنی خود کی ایک منفرد پہچان رکھتا ہوں ہمارے پراجیکٹ کا بحریہ ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہم خود اپنی پہچان آپ ہیں ہم سہولتوں کی ایک منفرد دنیا کی بنیاد رکھ چکے ہیں جو کہ ہمارے ہم عصروں کے لئے باعث تشویش ہے گولف ریذیڈینشیا کھاریاں انشااللہ دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیمز میں سے ایک ہوگا چیف آپریٹنگ آفیسر گولف ریذیڈینشیا کھاریاں شہزاد احمد نے بتایا کہ کھاریاں کی سرزمین پر اب تک کے سب سے میگا پراجیکٹ کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جسے دنیا گولف سٹی کھاریاں کے نام سے پکارے گی یہ اپنی طرز کا منفرد ترین پراجیکٹ ہوگا جس میں یورپ میں مقیم پاکستانی اپنا گھر بنا کر یورپ جیسی تمام سہولیات سے پاکستان میں بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گولف ریذیڈینشیا کو اگر ایک مکمل اور بین الاقومی معیار کی سٹی کہا جائے تو بہتر ہوگا، گولف ریذیڈینشیا میں 50 ہزار نمازیوں کے لئے جامع مسجد، تھیم پارک، سفاری پارک فائیو سٹار ہوٹل کھاریاں کا پہلا میگا شاپنگ مال انٹرنیشل ہسپتال روف ٹاپ ریسٹورنٹس، ڈانسنگ فاؤنٹین، ھارس رائیڈنگ کلب، مینار پاکستان اور ایفل ٹاور سمیت دنیا کے بے شمار نادر اور نایاب عجائب گھر تعمیر کئے جائیں گے گولف ریذیڈینشیا کی تکمیل کے بعد یہ خطہ نیو کھاریاں کی ایک منفرد پہچان بن جائے گا اور دنیا بھر میں مقیم ہزاروں پاکستانی جو کہ تحصیل کھاریاں اور گرد نواح سے ہجرت کر کے پاکستان سے باہر مقیم ہیں اب پاکستان میں بھی بین الاقومی معیار کی سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -