محکمہ پولیس نے شہداکے لواحقین کیلئے عید ی میں 100فیصد اضافہ کر دیا

  محکمہ پولیس نے شہداکے لواحقین کیلئے عید ی میں 100فیصد اضافہ کر دیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس سندھ نے شہداکے لواحقین کیلئے عید ی کی رقم میں 100فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد عیدی کی رقم5ہزار روپے سے بڑھ کر10ہزار روپے فی کس ہو گئی ہے،ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ سندھ نے یہ رقم شہداکے اہل خانہ کے اکاؤنٹ میں رواں ہفتے کے دوران ہی منتقل کر نے کا عندیہ دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس کے مختلف محکموں نے شہداکی فہرست مرتب کرکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے۔،ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ کرائم برانچ سندھ میں شہداکی تعداد11ہے جس میں کراچی کے 10اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے اس طرح ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ سندھ شہدامیں 1لاکھ10ہزار روپے کی عیدی شہداکے اہل خانہ کو دی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ برس شہداکے لواحقین عیدی کی رقم عید کے15دن کے بعد ملی تھی تاہم اس بار محکمہ کی بھرپور کوشش ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ہی شہداکے لواحقین کو عیدی کی رقم ان کے اکانٹ میں منتقل کر دی جائے۔ ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ سندھ کے ذرائع کے ڈی آئی جی انیوسٹی گیشن فرحت علی جونیجو کے احکامات ملتے ہی عیدی کی رقم تقسیم کر دی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -