لائف ہسپتال غریب و مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات دے رہا ہے،کامران مسعود
لاہور(سٹی رپورٹر) لائف ہسپتال (ٹرسٹ) لاہور کے بانی کامران مسعود مگوں نے لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائف ہسپتال کا ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے آغاز کیا گیا،لائف ہسپتال ایک مکمل خیراتی غیر سیاسی، غیر کاروباری، غیر سرکاری ایک رفاہی ادارہ ہے۔ جو مخیر حضرات کے عطیات صدقات اور زکوٰۃ سے چل رہا ہے۔ لائف ہسپتال اب تک اربوں روپے غریب ومستحق لاگوں کے علاج معالجہ پر خرچ کر چْکا ہے اور ماہانہ تقریبا 20 ہزار سے زائد مریضوں کے علاج معالجہ پر تقریبا1 کروڑ روپے کی خطیر رقم مسلسل خرچ کر رہا ہے انھوں نے خصوصا صحافی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لائف ہسپتال لاہور پریس کلب کے ممبران کے علاج معالجہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔اْن کو اعلٰی معیار کی سہولیات مہیا کرنے پرفخر محسوس کررہا ہوں لائف ہسپتال میں بلا تفریق مریضوں کا علاج ممکن ہوتا ہے۔
بانی لائف ہسپتال نے مخیر حضرات سے لائف ہسپتال کے لیے فراخدانہ مالی امداد کی اپیل بھی کی اورمزید کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ہسپتال کو چلانا ہے جس میں تاجربرادری کا کردار قابل تعریف رہا ہے۔ اس ہسپتال کو چلانے کے لیے سالانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ روپے اور آئندہ منصوبہ جات کیلیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ روپے درکار ہیں۔ تقریب میں لائف ہسپتال کے بانی کامران مسعود مگوں، ایم ایس ڈاکٹر ایوب زاہد، فنانس سیکرٹری حنان مسعود مگوں، مارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق کو صدر پریس کلب ارشد انضاری کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔