دوبئی سے فیصل آباد آنیوالے 200 مسافر ایئر پورت سے قرنطینہ منتقل

دوبئی سے فیصل آباد آنیوالے 200 مسافر ایئر پورت سے قرنطینہ منتقل

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)دوبئی سے پی آئی اے کی 2پروازوں کے ذریعے 200مسافروں کو فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے اور فیصل آباد سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے 6سفارتی اہلکاروں کوایک خصوصی پرواز کے ذریعے دوبئی منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز قومی ایئر لائنز کی پرواز نمبر8222دوپہر ڈیڑھ بجے اور پرواز نمبر8224شام ساڑھے چار بجے مسافروں کے لیکر فیصل آباد آئی فی پرواز میں 140مسافروں کو فیصل آباد منتقل کیا گیا جبکہ پرواز نمبر8223کے ذریعے یو اے ای کے سفارتخانے چھ سفارتی اہلکاروں کو دوبئی پہنچایا گیا ہے آنے والے 280مسافروں کو جھنگ روڈ پر واقع پارس قرنطینہ سنٹر‘ جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس قرنطینہ سنٹر اور مختلف ہوٹلز میں رکھا گیا ہے جن کے 48گھنٹے کے بعد کرونا ٹیسٹ کے لئے بعد نمونے لئے جائیں گے اور نیگٹیو رپورٹس آنے والے مسافروں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائیگی۔

قرنطینہ منتقل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -