فیس بک نے کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ جاری کردی

  فیس بک نے کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ جاری کردی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)فیس بک آج پانچویں ایڈیشن کی اپنی کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ شائع کررہا ہے جس کے میٹرکس یہ معلومات فراہم کررہے ہیں کہ کتنے اچھے طریقے سے ہم نے اکتوبر 2019 تا مارچ 2020 ان پالیسیوں کو نافذ کیا۔ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں ٹولز، ٹیمیں اور ٹیکنالوجیز بنائیں تاکہ انٹرفیس سے انتخابات کی حفاظت میں مدد ملے، نقصان دہ مواد سے لوگوں کو محفوظ رکھا جائے اور اپنی ایپلی کیشنز سے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے۔ اس لئے جب کورونا وائرس کا بحران اٹھا، ہم نے ٹولز اور طریقہ کار کو فوری طور پر فعال کیا اور ہم ایسے مواد کو تلاش کرنے اور ہٹانے کی استطاعت رکھتے تھے جس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ جب ہم نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے مواد کا جائزہ لیا، تو ہم نے اپنے ان خودکار سسٹمز میں انحصار بڑھا دیا اور اپنی ٹیموں کے لئے زیادہ شدت والے مواد کو ترجیح دی تاکہ وہ اس وقت کے دوران اپنی ایپلی کیشنز کو مسلسل محفوظ رکھ سکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -