پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن چا چا مبارک انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن چا چا مبارک انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اور آفیشل فوٹو گرافر چاچا مبارک انتقال کر گئے۔وہ دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چاچا مبارک کے انتقال سے پیپلز پارٹی بہترین سپاہی سے محروم ہوگئی۔پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں چاچا مبارک کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ چودھری منظور احمد نے کہا کہ چاچا مبارک پیپلز پارٹی کا چلتا پھرتا استعارہ تھے۔چوہدری اسلم گل، حاجی عزیز الرحمان چن، نوید چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے چاچا مبارک کے خاندان کی 50 سالہ وابستگی تھی۔ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی مرحوم کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا نے کہا کہ چاچا مبارک نے ساری زندگی بھٹو ازم کیلئے وقف کئے رکھی۔چاچا مبارک پیپلز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔