ملک میں فوری طور ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے، محمد اسلم خان

ملک میں فوری طور ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے، محمد اسلم خان

  

کراچی (پ ر) انٹلیکچوئل فورم آف پاکستان ایک اجلاس چیئرمین محمد اسلم خان کی سربراہی میں آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دانشوروں کی جانب سے کرونا جیسی مہلک بیماری کیساتھ ملکی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ دانشوروں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک میں فرقہ وارات کا فتنا سرابھار رہا ہے، تو دوسری طرف 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کی طرف تعصب کا بازار گرم ہے، اس لئے یہ فورم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں فوری طور ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے اور قومی کمانڈ کونسل وزیراعظم پاکستان کی سرکردگی میں فوری طور اس کو سنبھال کر ملک دشمن عناصر کے خلاف انقلابی اقدامات کرے۔اور ملک میں تعصب کے خاتمے کے لئے زبان کی بنیاد پر بنائے گئے صوبوں کو ختم کر کے ڈویژن کی بنیاد پر اختیارات دیئے جائیں۔پاکستان میں 29 ڈویژن ہیں جس میں پنجاب میں 9،سندھ میں 7 ،کے پی کے میں 7 اور بلوچستان میں 6 ڈویژن بنا کر آئین کی شق 140 اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے کر ملک کو ترقی کی راہ ہموار کی جائے اور لوگوں کو ان کے گھر کے پاس بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -