احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی: زینب مارکیٹ سیل کردی گئی

  احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی: زینب مارکیٹ سیل کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے زینب مارکیٹ سیل کر دی جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ضلعی انتظامیہ کراچی نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے زینب مارکیٹ کو سیل کر دیا، ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر کی شرط پر عمل نہیں کیا، ماسک اور گلوز نہیں پہنے ہوئے تھے۔ دکانداروں نے انتظٓامیہ کے ایکشن کے خلاف خوب مزاحمت کی جو بعد میں احتجاج میں بدل گئی، اسسٹنٹ کمشنر کراچی بھی پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود تھے جن کی دکانداروں سے تلخ کلامی ہوتی رہی۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے لیکن انتظامیہ نے من مانی کرتے ہوئے مارکیٹ کو سیل کر دیا۔دوسری جانب کراچی میں لاک ڈاون میں نرمی کا تیسرا دن ہے۔ دکانوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں عید کی خریداری زوروں پر ہے۔ لائٹ ہاوس، جامعہ کلاتھ ، صدریازینب مارکیٹ کہیں بھی کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پی پر عملدرآمد دیکھنیمیں نہیں آرہا ہے۔ نہ چہروں پر ماسک نہ ہاتھوں میں گلز اور نہ دکانوں میں سینیٹائزر ہے۔سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں اورتو اور خواتین بچوں کو بھی لیکر بازاروں میں نظر آرہی ہیں۔ پوچھنے پر کہا کہ بچوں کے ناپ کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لئے بازار لائے ہیں۔بزرگ افراد جن کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے وہ بھی بے خوف گھوم رہے ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں نے بہانے بھی خوب بنائے۔تاجر وں نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ایس او پی پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔