مزناب کلکس کی جانب سے ”قرنطینہ۔ ایک اور پہلو“ ریلیز کردی گئی

مزناب کلکس کی جانب سے ”قرنطینہ۔ ایک اور پہلو“ ریلیز کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر)مزناب کلکس کی جانب سے مختصر دورانئے کی فلم”قرنطینہ۔ ایک اور پہلو“ ریلیز کردی گئی ہے۔ ان کی پہلی فلم "یہ صرف قرنطینہ نہیں ہے" کی ریلیز نے ایک ہفتے کے اندر دنیا بھر کے میڈیا میں شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔ نیویارک میں رہائش پذیر اس فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر نبیل شمس اور کی ٹیم نے گھر کے اندر ہی رہتے ہوئے ہی قرنطینہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہی پیدا کرنیکی کوشش کی ہے۔اس فلم میں ان لوگوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جو وبائی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا مشن مختصر فلموں کے زریعے شعور اجاگر کرنا ہے۔ مزناب کی پہلی فلم میں نیو یارک کی خالی سڑکوں پر پیش آنے والی صورتحال کو دکھایا گیا تھا اور سامعین کو آگاہ کیا کہ ایک غلطی آپ کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ دوسری فلم کا مثبت مقصد بیان کرتے ہوئے نبیل کہتے ہیں، "بعض اوقات، زندگی میں چھوٹے چھوٹے واقعات زندگی کی جانب آپکا زوایہ نگاہ ہی بدل دیتے ہیں اور اس وقت سب کو اپنی فیملی یا پیاروں پر توجہ دینی چاہئے۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ کو مثبت رہنا ہے اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ اس فلم کے بہترین بات ہی ہے اس فلم کی مکمل شوٹنگ گھر میں رہ کر ہی کی گئی ہے۔