ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف کارروائی، گندم کی 9ہزار بوریاں ضبط  

ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف کارروائی، گندم کی 9ہزار بوریاں ضبط  

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے افسران گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں موجود رائس ملز پر چھاپے، 03 رائس ملز کی انسپکشنز کی گئیں اورمجموعی طور پر 09 ہزار گندم کی بوریوں کو ضبط کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اورذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 571 انسپکشنز کیں، 92 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 01 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 28 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور30 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ05 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے کریٹیکل مارکیٹ مکہ کالونی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کو چیک کیا۔انہو ں نے کہا کہ چھاپہ مارکارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -