آٹا،چینی بحران نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا،اشرف بھٹی

آٹا،چینی بحران نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ستائی ہوئی غریب عوام موجودہ حکومت سے خائف ہے کیونکہ اس بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے غریب عوام پر کروڑں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں کابینہ میں تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے عوام کو سکون ملے گا کیونکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کوبتائیں کہ شوگرکی برآمد کیسے کی گئی پنجاب حکومت نے شوگر ملز مافیا کوسبسڈی سے کیوں نوازا آٹا چینی چوروں کو بلا تاخیر فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -