کورونا کی وبا کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا،ڈاکٹر ندیم آصف چودھری
چوہنگ (نامہ نگار)پریس کلب اقبال ٹاؤن کی ماہانہ میٹنگ صدر پریس کلب اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عدنان کی زیرصدارت سابقہ چیئرمین یو سی 250 رانا عبدالغفار کے ڈیرے پر ہوئی اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاجس میں پریس کلب کے تمام ممبران کی شرکت کے علاوہایس پی شاہد احمد، ڈی ایس پی ضیاء اللہ، ڈی ایس پی عارف بٹ، ڈی ایس پی رنگ روڈ مبین احمد، ایس ایچ او ارشد، ایس ایچ عمران یاسین، نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید،پیس ایمبیسیڈر پاکستان میاں اقبال,رانا زبیراحمد، ایکسین حسنین شبیر عثمانی،رانا راشد، محمد عمران، رمیز ایم ایس ایف ضلع لاہور کے چیئرمین بابا جگن شاہ، ڈاکٹر ہیرا ضیغم عباس، ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری جنرل سیکرٹری پریس کلب علامہ اقبال ٹاؤن،مسعود انور بھٹی فنانس سیکرٹری اور محمد رشید مغل ایگزیکٹو ممبر نے خصوصی شرکت کی۔ صدر پریس کلب اقبال ٹاون ڈاکٹر عدنان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ندیم آصف چودھری نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اس وقت ایک قوم بننے کا وقت ہے۔انشاء اللہ بہت جلد کرو نا وائرس جیسی بیماری ہمارے ملک سے ختم ہو جائے گی ختم ہو جائے گی۔