بلوچستان بارے بھارتی پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے،کامران خان بازئی

بلوچستان بارے بھارتی پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے،کامران خان بازئی

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بلوچستان کے صوبائی صدر کامران خان بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان بارے بھارتی پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے۔بھارت کے بکاؤ میڈیا کی بلوچستان کیخلاف ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہیں۔بھارتی مسلمانوں اورکشمیریوں پر وحشیانہ ظلم وستم کرنیوالے انتہاپسندہندودرندے بلوچ عوام کے ہمدردیاخیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ گائے کا موتراورگوبر خوراک کے طورپراستعمال کرنیوالے ناپاک ہندو پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہ کریں۔

باوفااورباصفا بلوچ عوام کے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم اورہمارا رجوان چلتا پھرتاپاکستان ہے۔بلوچستان کے غیورعوام پاکستان کے بغیر زندگی کاتصور بھی نہیں کرسکتے۔اپنے ایک بیان میں کامران خان بازئی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی انتہا پسندمودی سرکار کونکیل ڈالے ورنہ بہت دیرہوجائے گی۔ایل اوسی پربھارتی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزی کافوری نوٹس لیا اوراسے متنبہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم جنوبی ایشیاء کو بدامنی کی آگ میں جھونک سکتے ہیں،خدانخواستہ یہ آگ بھڑک اٹھی توپھرمحدودنہیں رہے گی۔مودی سرکار کو امن اورانسانیت سے کوئی سروکار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -