پنجاب حکومت محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو رسک الاؤنس دے،ارشد بٹ
لاہور(پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس صوبائی صدر تنویر بھٹی کی زیر قیادت میں میو ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے ممبران رانا تنویر ضلعی چیئرمین، محمد ارشد بٹ ضلعی صدر، رانا پرویز صدر جنرل ہسپتال، رشید مغل، منیر عمر، بابر گل، شاہد، حافظ سجاد، خالد اعمانوئیل، اسلم معمراج، وقار عباسی، و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی صدر پیرا میڈیکل سٹاف تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ممکنہ رسک الاؤنس کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے تمام ملازمین کو رسک الاؤنس دیا جائے
فظات کااظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یہ رسک الاؤنس صرف کرونا کیلئے ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کو نہیں بلکہ تمام ہیلتھ ملازمین کو دیا جائے بصورت ہم اس اضافی تنخواہ کو مسترد کرتے ہیں۔