بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے،دانش افضال

بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے،دانش افضال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے بازاروں میں کورونا کے ایس او پیز پر عمل درامد کروایا جائے اورکھلی دکانوں پر کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وارننگ یا سیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکان دار حضرات ہر صورت کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اورعوام الناس ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -