حکمران غریب عوام کو علاج معالجہ میں سبسڈی دیں،ذکر اللہ مجاہد

حکمران غریب عوام کو علاج معالجہ میں سبسڈی دیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے جاگیرداروں اور شوگرملز مالکان کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ ان سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے سبسڈی واپس لے کرغریب عوام کو دوائیوں، سستا علاج اور کھانے پینے کی اشیاء میں سبسڈی دے دیں۔ حکومت اپنی سوچ تبدیل کرے اور سرمایہ داروں کونوازنے کے بجائے غریب لوگوں کے مسائل حل کرے۔ خوف اور بھوک نے غریب عوام کے گھروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔حکومت بیرونی امداد کا انتظار نہ کرے اور 12 سو ارب روپے کا جو اعلان کیاہے وہ فوری طور پر عوام میں تقسیم کرے۔ موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز، پولیس جوان، الخدمت فا?نڈیشن کے رضاکاروں اور میڈیا کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ایمانی جذبے کے ساتھ میدان میں مصروف عمل ہیں۔


اور جرا ¿ت اور بہادری سے وباء کا مقابلہ کررہے ہیں۔الخدمت فا?نڈیشن لاہور کے صدر عبدالعزیز عابد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز اور میڈیکل سٹاف قومی ہیرو کے طور پر سامنے آئے ہیں، ہم قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔ الخدمت فا?نڈیشن نے اپنے ہسپتال، آغوش ہومز، ایمبولنس سروسز اور رضاکاروں کے خدمات حکومت کو پیش کرکے مثال قائم کی ہے۔ پوری دنیا کورونا وباء سے پریشان ہے اس کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فا?نڈیشن فرقہ واریت، لسانیت، برادری ازم سے بالا تر ہوکرلاک ڈا?ن کے ا س دور میں خدمت کے جذبے کے تحت کام کررہی ہیں اور لوگوں کے گھروں تک امداد پہنچائی جارہی ہے کیونکہ حکومتی ریلیف پیکیج کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچا۔انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے جماعت اسلامی نے اس موقع پر عوام کو تنہا و لاوارث نہیں چھوڑا اور الخدمت فا? نڈیشن کراچی سے لے کر چترال تک عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔