آصف زرداری کا تیزی سے صحتیاب ہونا خوش آئند ہے،علی احسن اعوان

آصف زرداری کا تیزی سے صحتیاب ہونا خوش آئند ہے،علی احسن اعوان

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے نوجوان راہنماؤں علی احسن اعوان اور محمد عاقب سرور نے آئین کے محافظ، مرد حر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی تیزی سے بہتر ہو جانے والی صحت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ انہیں جلد سے جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مزید کہا کہ وہ اپنے بہادر لیڈر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی فریال تالپور اور آئین کے ساتھ فخر سے کھڑے ہیں۔

اور ہم کسی کو بھی آٹھارویں آئینی ترمیم پر شب خون مارنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -