طبی عملے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک ہے،پروفیسر اشرف نظامی

طبی عملے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک ہے،پروفیسر اشرف نظامی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن نے پاکستان میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں طبی عملہ کا کرونا وباء سے متاثر ہونا PPEs کے معیار پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔پی ایم اے نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ PPEs کی خریداری کے عمل اور متعلقہ افراد کی ہنگامی بنیادوں پر تبادلے کی وجوہات پر فوراً انکوائری کا حکم دے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -