اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا سبزی و فروٹ منڈی کاچھا کا دورہ،قیمتیں چیک کیں

اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا سبزی و فروٹ منڈی کاچھا کا دورہ،قیمتیں چیک کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔ انہوں نے منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا،تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا، ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔انہوں نے منڈی آلو کی نیلامی کے عمل کے طریقہ کار کو چیک کیا،منڈی میں تازہ اور معیاری پھل کی فراہمی کا جائزہ لیا اورپھلوں اور سبزیوں کے ریٹس، کوالٹی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔


ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے کہا کہ فروٹ و سبزی منڈی میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے اور نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں۔