عمران خان ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں،احسان وائیں

عمران خان ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں،احسان وائیں

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری احسان وائیں نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ملک میں پارلیمانی کی بجائے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس میں نہ آکر وزیر اعظم نے ثابت کیا وہ پارلیمنٹ اور تمام اداروں سے برتر ہیں۔ملک کے وزیر خارجہ جن کا تعلق پیپلزپارٹی کے ساتھ رہا ہے اور اس پارٹی کے وزیر خارجہ بھی تھے اس وقت پیپلزپارٹی کی تعریفیں بھی بہت کرتے تھے۔پیپلزپارٹی اقتدار میں نہیں ہے آئے دن اس پر تنقید میں وزیر خارجہ کہتے ہیں سندھ کارڈ نہیں چلے گا پاکستان کارڈ چلے گا۔انہیں معلوم ہونا چاہیے پاکستان کارڈ اس وقت چل سکتا ہے جب تمام صوبوں کو صوبائی خود مختاری دی جائے اور تمام صوبے مطمئن ہوں۔

شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملکر ملک کو پارلیمانی نظام حکومت کی بجائے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -