صنعتی کارکنان کے حقوق کاتحفظ اولین ترجیح ہے،انصرمجید

صنعتی کارکنان کے حقوق کاتحفظ اولین ترجیح ہے،انصرمجید

  

لاہو (خبر نگار)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے انسداد کورونا کے حوالہ سے کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دوفیکٹریوں کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیرنے ادویات بنانے والی ولشیئر لیبارٹریز اور اے ٹی ایس سینتھکٹس فیکٹری کے تفصیلی دورے کے دوران ملازمین کیلئے انسداد کورونا کے حوالہ سے انتظامات جائزہ لیااورکارکنان کومحفوظ ماحول فراہم کرنے پرزوردیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے کہا کہ ورکرز کیلئے کام کے دوران ماسک، سینیٹایزر اور سماجی فاصلہ کویقینی بنایا جائے۔انصر مجید خان نے کہا کہ صنعتی کارکنان کے حقوق کاتحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 صوبہ بھرکی تمام صنعتوں میں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عمدرآمدکروایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے والی صنعتوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ صنعتوں کے اچانک دورے جاری رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -