مہنگی چینی کی فروخت کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں،عظمیٰ بخاری

مہنگی چینی کی فروخت کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں مہنگی چینی فروخت ہونے کا ذمہ وزیراعلیٰ پنجاب کو قرار دے دیا۔چینی انکوائری کمیشن میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چوہدری کو بھی انکوائری کیلئے طلب کرے۔

اقبال اورسمیع اللہ چوہدری ایک دوسرے کو شیلٹر دے رہے ہیں۔چینی اور آٹے کی چوری عمران اور بزدار حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔عہدوں کے پیچھے چھپنے والے احتساب کا سامنا کرنے کی جرات پیدا کریں۔مسلم لیگ(ن) تین سالوں سے جعلی اور انتقامی احتساب کا مقابلہ کررہی ہے۔

 نوازشریف،مریم نواز،شہباز شریف اور حمزہ شہبازنے تین سالوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں۔پاکستان کی کوئی عدالت مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔عمران خان دلیر وزیراعظم بنیں اور چینی انکوائری کمیشن میں پیش ہوں۔عمران صاحب آپ نے قوم سے وعدہ کیا تھا احتساب کا عمل خود سے شروع کرو گا۔عمران صاحب اب آپ کے احتساب کا وقت آچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -