علماء مشائخ نے امن کے فروغ میں مثالی کردار ادا کیا‘ حسین جہانیاں گردیزی

علماء مشائخ نے امن کے فروغ میں مثالی کردار ادا کیا‘ حسین جہانیاں گردیزی

  

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)اُوچشریف ولی عہد دربارمخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کی منیجمنٹ پرو فیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبائی وزیر سیدحسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال شیر شاہ جلال الدین حیدر بخاری کی تراویج اسلام کی خاطر کی جانے والی مساعی جمیلہ تاریخ کیاُوراق پر سنہرے حروف سے رقم انکی دینی و مذہبی(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

خدمات کے سبب برصغیر پاک و ہند میں لاکھوں لوگ مشرف با اسلام ہوئے اُنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں صوفیاء نے اسلام پھیلایا اُولیاء اسلام کی سر بلندی کے لیے بھرپور کوششیں کی حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ علماء و مشائخ نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا سیدحسین جہانیا ں گردیزی نے ولی عہد دربار سے سیاسی امور پر بھی گفتگوکی اورچودہ سو سال قدیمی نوادرات کی زیارت اور دربار حضرت جلاالدین سرخپوش بخاری پہ حاضری کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اوچشریف بنگلہ بخاری آنے کا وعدہ کیا سید حسین جہانیاں گردیزی اور ولی عہد دربار نے ملک وقوم کی سلامتی مسلم امہ اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا کرائی اس موقع پر سید سخاوت حسین بخاری اور خلیفہ محمد حسین بھی ہمراہ تھے۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -