ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بارشیں‘آندھی‘ معمولات زندگی شدید متاثر
ملتان‘ ٹبہ سلطان پور‘ راجن پور (سپیشل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے‘ جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اس حوالے سے ٹبہ سلطان پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹبہ سلطان پور اور اس کے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
گرد نواح کے علاقوں میں تیز ہواکے ساتھ موسلادھار بار ش، موسلادھار بارش اور طوفانی آندھی کے باعث آم اور مکئی کی فصل کو شدید نقصان ہونے کے ساتھ کپاس کی بجائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے کاشتکاروں کے مطا بق بارش اس وقت کپاس کی بجائی کے لئے انتہائی نقصان دے ہے کیونکہ جنہوں کپاس کی بجائی ایک سے دو روز قبل کی ہے ان کی بجائی خراب ہو نے کاخدشہ ہے اور کاشتکاروں کو اپنی کپاس کی بجائی کے لئے تمام پرائسس دوبارہ مکمل کر نا پڑے گا جس کے باعث کاشتکاروں کو ڈبل مالی اخراجات کر نا پڑیں گے۔جبکہ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پورشہر اور گردو نواح میں گذشتہ سے پیوستہ روز سے موسلادھار اور ہلکی بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے گذشتہ روز صبح کے وقت موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس کے بعد شہر بھر کی سڑکات پانی میں ڈوب گئیں،لانگ کا لونی، راشد کالونی، اسلم ٹاؤن، کلانور ٹاؤن، محلہ کمانگران، ٹھیڑی کا لونی، محلہ شیخان سمیت کئی رہائشی کالونیوں کے مکین بارش کے پانی جمع ہونے کے سبب گھروں میں محبوس ہوکررہ گئے اسی طرح شہر کی مرکزی سڑکات فتح پورروڈ،بندروڈ، ٹھیڑی روڈ، کچہری چوک،ڈسٹر کٹ اکاؤنٹس آفس ودفتر انٹی کرپشن روڈ،عاقل پورروڈ، الفرید لائبریری چوک، درہ مچھی والا،ضیاء شہید روڈ، جنرل بس اسٹینڈ سمیت متعدد سڑکات بارش کے پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کوآمدروفت میں سخت مشکلات کاسا منا کرنا پڑا میونسپل کمیٹی کاعملہ ڈسٹر کٹ اینڈسیشن جج دفتر کے سامنے پانی جمع ہو نے پر پانی نکالتا رہا سیوریج سسٹم بھی جواب دے گیا شہریوں کی جانب سے ممکنہ شکایات کالز سے بچنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے آفیسران نے اپنے فون ہی بند کردیئے۔
بارش