ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا دورہ سنٹرل جیل‘ دستے نے سلامی دی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا دورہ سنٹرل جیل‘ دستے نے سلامی دی

  

بہاول پور (نامہ نگار) چوہدری انوار الحق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور اور پرویز اقبال سپرا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے راؤ انیس احمد سینئر سول جج لودھراں کے ہمراہ عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی روشنی میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

نیو سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ سنٹرل جیل بہاول پور کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز ججز نے وویمن وارڈ‘ ہسپتال‘ کچن اسیران اور کورونا آئسولیشن سیل کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر اسیران سے انکے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی انکے ہمراہ تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -