ڈسٹرکٹ اینڈ ِسیشن جج عبدالرحمن بودلہ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ کرونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا

      ڈسٹرکٹ اینڈ ِسیشن جج عبدالرحمن بودلہ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ کرونا سے بچاؤ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ اعجاز حسین بھی ان کے ہمراہ تھے، سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے، فاضل جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کو اظہار کیا۔

عبدالرحمن بودلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -