جماعت اسلامی کے وفد کی ذیشان اختر کی قیادت میں آر پی او زبیر دریشک سے ملاقات‘ کرونا کے خلاف جنگ میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

  جماعت اسلامی کے وفد کی ذیشان اختر کی قیادت میں آر پی او زبیر دریشک سے ...

  

بہاول پور(نامہ نگار)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی قیادت میں وفد نے نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر زبیر دریشک سے ملاقات کی،وفد میں امیر پی پی 246 (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

نصراللہ ناصر،الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری شامل تھے۔ملاقات میں سید ذیشان اختر نے آر پی او زبیر دریشک کی بہاول پور تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں غیر معمولی حالات میں پولیس کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ پولیس بھی اس وقت ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن پر لڑنے والے قوم کے ہیرو ہے جس کی مثال یہ ہے کہ بہاول پور میں 23 پولیس جوان اپنی فرائض سرانجام دیتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس پر ہم ان جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔آر پی او زبیر دریشک نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سرانجام دینے میں تمام تر خطرات کے باوجود سرگرم عمل ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرئے تاکہ اس موذی وائرس سے ملک کو جلد از جلدپاک کیا جا سکیں۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -