نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ آج ایک روزہ دورے پر ملتان آئیں گے

  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ آج ایک روزہ دورے پر ملتان آئیں گے

  

ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ جنوبی پنجاب کے ایک روزہ دورے پر 16/مئی2020ء بروز ہفتہ کو ملتان پہنچ رہے ہیں۔12:30بجے دن سیاسی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

کمیٹی ملتان ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوگا اور4بجے شام ڈیرہ غازی خان کا ڈویژنل اجلاس ہوگا جبکہ بہاولپور ڈویژن کا اجلاس17مئی2020ء بروز اتوار کو صبح10:30بجے ہوگا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر،ضلعی سیاسی کمیٹیوں کے صدر اور ضلعی سیکر ٹریز شریک ہونگے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ، قومی وصوبائی انتخابات کیلئے تجاویز تیار کی جائی گی۔ ملتان میں 12:30بجے دن ”دارالسلام“ ملتان میڈیا سنٹر نزدکلمہ چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -