شہری کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید سے جواب طلب

  شہری کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید سے جواب طلب

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھوسہ چوری کرنے کے الزام میں قسم دینے کے باوجود شہریوں کو ہراساں اور غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید سے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

16 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں شہریوں البرٹ، اشرف اور بشارت نے کونسل تنویر عالم ہاشمی کے ذریعے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مخدوم رشید کے علاقہ 13 ایم آر میں جانوروں کا بھوسہ چوری ہوا جس کی قیمت 15 ہزار بنتی تھی جس پر مقامی لوگوں صدیق شاہد، لطیف عرف راجو وغیرہ نے ان پر الزام لگایا اور مسیحی برادری کے معزز شخص بشارت نے پنچایت میں بھی ان کی صفائی دی اور کہا کہ 15 ہزار روپے مسجد میں رکھ دیتے ہیں الزام لگانے والے مسجد سے رقم اٹھا لیں بصورت دیگر ہراساں کرنے سے باز رہیں تاہم پولیس نے انہیں 7 مئی کے روز 2 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور بعدازاں چھوڑ دیا اب دوبارہ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -