تعلیمی بورڈز کا داخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ

  تعلیمی بورڈز کا داخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، تفصیل کے مطابق  ملتان سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ کے امتحانات جاری تھے کے کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑی جس پر  بورڈ امتحانات منسوخ کر دیئے گئے لیکن اب (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

فیصلہ کیا گیا ہے کہ  کسی طالبعلم کو جمع کرائی گئی امتحانی فیس واپس نہیں ہوگی، پنجاب کا کوئی بھی بورڈ داخلہ فیس واپس نہیں کرے گا، نہم، دہم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے جمع کرائی گئی داخلہ فیس واپس نہیں ہوگی، دسویں جماعت کے امتحانات لے لیے گئے ہیں لیکن پریکٹیکل نہیں ہوئے، نویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کردیا  گیا، بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں  امتحانات کے لیے 41 لاکھ بچوں نے داخلہ جمع کرایا، جس کیلئے کروڑوں روپے کی فیس وصول کی گئی اس بارے میں بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انتطامات مکمل تھے جس کے لئے اخراجات ہوچکے تھے اس لئے اب فیس واپس نہیں کریں گے، اس فیصلے کی منظور پی بی سی سی نے بھی دے دی  ہے۔
داخلہ فیس