عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان نے اڈیالہ جیل میں بیانات قلمبند کرادئیے

  عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان نے اڈیالہ جیل میں بیانات قلمبند کرادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز 19 مئی کو حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جہاں ملزمان نے عدالتی سوالنامے کی روشنی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی نے بیانات پر جج کے سامنے دستخط کیے جبکہ الزامات کے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے اور وکلا صفائی سے حتمی دلائل طلب کرلیے جس پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز 19 مئی کو حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل میں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیانات قلمبند