ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں شہری‘ قیمتی سامان‘ نقدی سے محروم

ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں شہری‘ قیمتی سامان‘ نقدی سے محروم

  

ملتان (نیوز رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اورنقدی سے محروم ہو گئے۔تھا نہ مظفر آباد کے علاقہ بہاولپور سکھا میں دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اجمل کو روکا اس سے موٹر(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

سائیکل،نقدی اور مو بائل فون لے کر فرار ہوگئے۔موضع رام کلی میں اکرم کے گھر سے دو بکرے چوری ہو گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ یو بلاک میں نامعلوم مسلح افراد نے جمیل کو اسکے گھر کے با ہر رو کا اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی اور سونے کا لاکٹ مالیت ایک لاکھ 14 ہزار روپے لوٹ لئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نقشبند کالونی میں 4 نا معلوم افراد انس کے گھر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنایا لیپ ٹاپ،نقدی زیوارات مالیت 3 لاکھ 7 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ ایف بلا ک میں نا معلو م مسلح افراد نے نعمان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔چاہ پیر والہ سے حسین کا 30 ہزار مالیت کا بکرا چوری ہو گیا۔سبزی منڈی سے علی رضا کا 3 لاکھ ما لیت کا بیل چوری ہو گیا۔تھانہ الپہ کے علاقہ نواب پور روڈ میں نامعلوم افراد نادر کے گھر میں الماری توڑ کر ایک۔لاکھ نقدی،2 تولہ سونا،چوری کر کے لے گئے۔ٹبی شیر خان سے صادق کی مو ٹرسائیکل چوری ہوگئی۔لودھی کالونی سے راشد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -