سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید منیس کی بیٹوں‘ کارکنوں سمیت افطار پارٹی میں شرکت‘ حکومتی ایس او پیز ہوا

  سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید منیس کی بیٹوں‘ کارکنوں سمیت افطار پارٹی میں ...

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تحصیل میلسی میں سیاست دان دھڑلے کے ساتھ افطاری پارٹیوں کے نام پر دفعہ144کی دھجیاں اُڑانے لگے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اپنے بیٹے سابق صوبائی وزیر اور درجنوں کارکنوں کے ہمراہ افطاری پارٹیاں اٹینٹ کر نے میں مصروف(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کورونا وائرس کے ایس اوپیز بھی ہوا ہوگئے حفاظتی انتظامات بھی ندارد 3روز قبل موجودہ حکو مت کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہازیب خان کھچی نے بھی تحریک انصاف کے جنو بی پنجاب میں صدرمیاں نور خان بھابھہ کی افطاری پارٹی میں شرکت کی تھی تفصیل کے مطا بق حکو مت پنجا ب کی جانب سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے لیکن تحصیل میلسی میں سیاست دان دھڑلے کے ساتھ دفعہ144کی دھجیاں اڑانے میں لگے ہوئے ہیں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعیداحمد خان منیس اپنے بیٹوں سابق صوبائی وزیر لائیوسٹاک آصف سعید خان منیس اور درجنوں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ افطارپارٹیوں میں شرکت کر کے حکومتی ایس ا و پیز کو ہوا کے سپرد کرنے میں لگے ہوئے ہیں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹیوں میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے جاتے نہ ماسک، نہ ہی گلوز اور ہینڈ سیینٹائرز کاتو نام تک موجود نہیں ہے جس کے باعث کورونا وائرس کم ہونے کی بجائے پھیلنے کے خطرات بڑھنے لگے ہیں واضع رہے کہ تین روز قبل بھی تحریک انصاف کے جنو بی پنجاب میں صدر میاں نور خان بھابھہ نے موجودہ حکومت کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہازیب خان کھچی، اراکین صوبائی اسمبلی، سابق ناظمیں سمیت اہم سیاسی شخصیات کے اعزاز میں ایک بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں سرعام دفعہ144کی دھجیاں بکھیری گئیں تھیں علاقہ کی عوام کا کہنا ہے کہ سیاست دان نمازیں اور جمعہ کی نماز کوروناوائرس کی وجہ سے مسجدوں میں پڑھنے سے انکاری ہیں اور افطار پارٹیں دھڑلے کے ساتھ اڑارہے ہیں۔

ایس او پیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -