گندم خریداری‘ کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں‘ زاہد اختر زمان

  گندم خریداری‘ کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں‘ زاہد اختر زمان

  

احمدپورسیال (نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری انہار زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف گجر سمیت محکمہ صحت، خوراک و دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹونے سیکرٹری انہار کو گندم خریداری مہم (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

، کورونا وائرس، پرائس کنٹرول اور انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد رقوم کی فراہمی بارے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی او ردیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا۔صوبائی سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ کاشتکاروں سے مقررہ سرکاری نر خوں پر گندم کی براہ راست خریداری کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر گندم فروخت کیلئے آنے والے کسانو ں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہم کی جائیں۔تمام مراکز پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم کا مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری انہارنے کہا کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری مہم مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کر لی جائے گی۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد رقوم کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے جبکہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول مجسٹریس گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہیں۔مزید برآں صوبائی سیکرٹری انہار نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ برائٹ ڈے مارٹ اور گندم خریداری مرکز کوڑیانہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے برائٹ ڈے مارٹ میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جبکہ گندم خریداری مرکز پر انتظامات چیک کئے۔ صوبائی سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیااور اطمینان کا اظہار کیا۔

زاہد اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -