پارکو آئل ریفائزی‘ دوران فلنگ ٹینکر میں دھماکہ‘ ایک شخ ص زخمی

  پارکو آئل ریفائزی‘ دوران فلنگ ٹینکر میں دھماکہ‘ ایک شخ ص زخمی

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو میں فلنگ کے دوران حادثہ آئل ٹینکر میں پیٹرول بھرنے کے دوران زوردار دھماکہ پارکو کے تمام سسٹم کام چھوڑ گئے آپریٹر جھلس کر شدید زخمی تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے محمودکوٹ میں واقع پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں گزشتہ روز ٹوٹل آئل کمپنی کے آئل ٹینکر میں فلنگ پوائنٹ نمبر 7-بی پر فلنگ آپریٹر فیصل بھٹہ نے مزکورہ ٹینکر کے والو کھول کر پیٹرول بھرنا شروع کیا تو اچانک ٹینکر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

میں زوردار دھماکہ ھوا اور ٹینکر سے شعلے اور دھواں نکلنا شروع ھو گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پارکو افسران اور ورکر اپنی جگہوں پر زمین پر لیٹ گئے فلنگ آپریٹر کے مطابق دھماکے کے ساتھ ھی ایمرجنسی الارم،مائیک پوائنٹ اور آگ بجھانے والے شاور سوئچ خراب ھوجانے سے کام نہ کر سکے زوردار دھماکہ سن کر پارکو فائر بریگیڈ اور ایمبولینس 15 منٹ پر موقع پر پہنچی فلنگ آپریٹر فیصل بھٹہ کو طبی امداد کیلئے ہارکو ھسپتال لے جایا گیا فائر بریگیڈ نے حالات کو اپنے کنٹرول میں لے کر آگ بجھائی پارکو فلنگ آپریٹرز کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں یہ چوتھا حادثہ ھے گزشتہ سال ایسے ھی ایک حادثے میں صدیق نامی شخص موقع پر جاں بحق ھو گیا تھا جبکہ خالد ھانس نامی ورکر جھلس کر معزوری کی زندگی بسر کر رھا ھے.جبکہ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -