مشیر خزانہ کواین ایف سی کی صدارت کا اختیار حاصل نہیں،رضا ربانی

مشیر خزانہ کواین ایف سی کی صدارت کا اختیار حاصل نہیں،رضا ربانی

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے این ایف سی کے نوٹیفکیشن میں نقائص ہیں۔اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وز یر اعظم کے مشیر(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

خزانہ اور ریونیو کو دسویں قومی فنانس کمیشن کا رکن بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے مطابق کمیشن میں وفاقی اور صوبائی وزرائے خزانہ اور گورنر سے مشاورت سے دیگر افراد شامل کیے جائیں گے۔رضا ربانی نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ، کے پی، پنجاب اور بلوچستان سے انتخاب صدر نے گورنرز کی مشاورت سے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں کوئی گنجائش نہیں کہ این ایف سی میں کسی اور شخص کو بطور رکن شامل کیا جائے، صدر مجاز نہیں کہ وہ وفاقی وزیرِ خزانہ کے نہ ہونے پر مشیرِ خزانہ کو این ایف سی اجلاس کی صدارت کا اختیار دے۔

رضا ربانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -