حکومت میں گورننس‘ میرٹ اور شفافیت نام کی کوئی چیز نہیں‘ جمشید دستی

      حکومت میں گورننس‘ میرٹ اور شفافیت نام کی کوئی چیز نہیں‘ جمشید دستی

  

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ سپیشل رپورٹر) نئے پاکستان میں سیاسی انتقام کے نئے طریقے ایجاد،حکومتی اراکین اسمبلی سیاسی مخالفین کو بلڈوز کرنے کی خواہش میں عوام سے دشمنی پر اتر آئے ہیں تھانہ صدر کوٹ ادو کی نئی حدود بندی کا تعین کرتے ہوئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے تھانہ صدر میں شامل، ہنجرا ء خاندان سے سیاسی دشمنی کا انتقام علاقے کے غریبوں مزدوروں کسانوں سے لیا جارہا ہے ان خیالات(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین مزدور رہنماء جمشید احمد دستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اپنے اراکین اسمبلیوں کو "راضی"کرنے کی کوشش میں اندھی ہوکر عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے لگتا ہے نیا پاکستان صرف سیاسی مخالفین سے انتقام کے نت نئے طریقوں کی ایجاد کے لئے بنا ہے انہوں نے کہا حکومت میں گورننس میرٹ اور شفافیت نام کی کوئی چیز نہیں مظفرگڑھ میں حکومت اپنے اراکین کی خوشنودی کے لئے عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے جس سے غریب مزدور کسان براہ راست متاثر ہو رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا حالیہ دنوں میں کوٹ ادو میں سیاسی انتقام کی عجیب و غریب کارروائی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہنجراء خاندان کی سیاسی مخالفت میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے زیر انتظام علاقے تھانہ صدر کوٹ ادو میں شامل کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا بظاہر یہ کارروائی سابق ایم این اے ملک سلطان محمد ہنجرا، ایم پی اے ملک قاسم ہنجراء ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجراء اور ہنجراء خاندان کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش ہے مگر حدود تبدیلی کا سب سے زیادہ نقصان تھانہ دائرہ دین پناہ کے ان غریبوں مزدوروں کسانوں کو ہوگا جو اب انصاف کے حصول کے لئے کوٹ ادو جا کر دھکّے کھائیں گے انہوں نے تھانے عوام کو تحفظ اور سکون پہنچانے کے لئے ہیں مگر نئے پاکستان میں کوٹ ادو میں تھانے عوام کو ذلیل و خوار کرنے کا ذریعہ بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے تھانوں کی حدود تبدیل کرکے عوام کو خوار کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا جو نہ صرف شرمناک ہے بلکہ تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی اپنے غریبوں مزدوروں کسانوں کے حقوق کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ غریبوں مزدوروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی اب بھی تھانہ دائرہ کی حدود سے متاثرہ غریبوں مزدوروں کسانوں نے رابطہ کیا ہے دائرہ دین پناہ کی عوام اپنے قریبی تھانے کی حد سے نکال کر کوٹ ادو شہر کے تھانے صدر کی حدود میں شامل ہونے پر پریشان ہیں مگر انتقام کی آگ میں جھلستے بدنما سیاسی چہرے اقتدار کے نشے میں چور ہوکر آنے مخالفین کو دبانا چاہتے ہیں چاہے انکی اس بزدلانہ خواہش میں عوام کا جتنا بھی نقصان ہو جائے انہوں نے کہا اب سیاسی انتقام کے لئے تھانہ دائرہ دین پناہ کی غیر قانونی اور زمینی حقائق کے برعکس حدود تبدیل کرکے تھانہ صدر کوٹ ادو میں شامل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا الحمد اللہ ہم نے ہمیشہ وسیب میں ہونے والے ہر ظلم و زیادتی پر صدائے احتجاج بلند کیا ہے اب انتقامی سیاست کے اس پر آشوب دور میں بھی اپنی پرامن سیاسی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت تو بے حس ہے عوام اب آزاد عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے عدلیہ عوام دشمن پالیسیوں کا فوری نوٹس لے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -