روجھان: پولیس نے گندم کی سمگلنگ ناکام بتادی‘ 4ٹرک پکڑے گئے
روجھان (نمائندہ پاکستان) گوٹھ مزاری پولیس گندم کے سینکڑوں بوریاں اور کٹو سے بھرے چار ٹرک کی سمنگلنگ کی کوشیش ناکام بنا دی گندم ایس ایچ او گوٹھ مزاری محمد عمران گوپانگ نے سیکورٹی انچارج پیر بخش لاشاری، نزر حسین اے ایس آئی تھانہ مزاری گوٹھ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سے پنجاب سے سندھ جانے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
والی غیر قانونی گندم کے 4 ٹرک گندم اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی تحویل میں لیے گئے تین ٹرکوں پر 735 پچاس کلو والے گندم کے کٹو جبکہ ایک ٹرک پر سو کلو والی چار سو گندم کی بوریاں لدی ہوئی تھی گندم غیر قانونی طور پر پنجاب سے سندھ سمگل کی جا رہی تھی ٹرک فاضل پور سے کشمور جارہے تھے ٹر ک نمبر ای 1730 جس 220 کٹو گندم فاضل پور سے کشمور لائی جا رہی تھی جسکا۔ڈرائیو خدا مہر ولد عمیر قوم پٹھان سکنہ تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تھا جبکہ ٹر ک نمبر ٹی اے جے 687 جس پر 255 کٹو گندم لوڈ تھی جسکا ڈرائیور عالمگیر ولد عبدالمیوک قوم مرمت پٹھان سکنہ سید آباد شریف تحصیل و ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تھا جبکہ ٹرک نمبر 5140 ای 250 کٹو گندم لوڈتھی جو فاضل پور سے کشمور سندھ کی جانب سمگل کی جارہی تھی جسکا ڈرائیور عصمت اللہ ولد آحتو قوم مروت تحصیل و ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تھا اور چوتھے ٹرک میں سو کلو والی چار سو گندم کی بوریاں لوڈ تھی جسکا ڈرائیور عمران اللہ ولد سعید اکبر قوم پٹھان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان تھا گوٹھ مزاری پولیس نے ٹرکوں کو گندم سمیت اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور متعلقہ فود انسپکٹر کو بھی آگاہ کر دیا۔
گندم سمگلنگ