شجاع آباد: شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی اور آشنا گرفتار‘ کارروائی شروع

  شجاع آباد: شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی اور آشنا گرفتار‘ کارروائی شروع

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد کے نواحی علاقہ موضع پنجانی میں آشناکے ساتھ مل کر بیوی نے اپنے شوہر کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوشی میں زہریلا انجکشن لگا کر ہلاک کر دیا تھانہ صدر پولیس نے آشنا اور مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے تفصیل کے مطابق موضع کھاکھی پنجانی میں ساجدہ بی بی عبداللہ کھوکھر کے ساتھ بھاگ گئی تھی برادری نے ایک ہفتہ بعد ساجدہ کو عبداللہ سے واپس کر ا لیا اور ساجدہ کا نکاح محمد اظہر کھوکھر سے ہو گیا ساجدہ سے ایک بچی پیدا ہوئی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ساجدہ سے اپنے آشنا عبداللہ سے روابط جاری رہے اور ساجدہ کے گھر آنا جانا بھی تھا مقتول محمد اظہر کھوکھر اور عبداللہ ماموں بھانجا ہیں ساجدہ اور اس کے آشنا محمد عبداللہ کھوکھر نے مشورہ کیا کہ محمد اظہر کھوکھر کو زہریلی گولیاں اور زہریلا انجکشن لگا یا جائے اس کے مرنے کے بعد ہم شادی کریں گے مقتول محمد اظہر کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد جب اسے قبرستان میں سپرد خاک کرنے لگے تو انجکشن لگنے والی جگہ پھٹ گئی جس سے ورثا کو تفتیش لا حق ہوئی مقتول کوسپرد خاک کرنے کے بعد ساجدہ بی بی کو جب ڈرایا دھمکا یاتو ساجدہ بی بی سے سچ اگل دیا اور ساجدہ کے آشنا عبداللہ کھوکھر کوبھی بلا لیا تو دونوں نے اپنا جرم تسلیم کر لیا اس بابت اہل علاقہ نے ساجدہ اور اس کے آشنا عبداللہ کھوکھر کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے ساجدہ اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا ہے مقتول محمد اظہر کے بھائی محمد اختر کھوکھر کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -