طالبعلم سمیت 2افراد قتل‘ حادثے میں ایک شخص جاں بحق

  طالبعلم سمیت 2افراد قتل‘ حادثے میں ایک شخص جاں بحق

  

ملتان‘ مظفر گڑھ‘ کوٹ ادو‘ خانیوال (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) 2افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے اسکا بیٹا زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق زکر پولیس کے علاقے زکریا ٹاون گلی نمبر 38 میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

افراد رشید کے گھر پہنچے ملزمان نے گھر کے دروازے پر دستک دی رشید کا بیٹا حارت گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ایک گولی حارث کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا اس کے بعد ملزمان گھر میں داخل ہوگئے گھر میں گھس کر انہوں نے رشید احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر رشید جاں بحق ہوگیا جبکہ حارث کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فائرنگ کے بعد بعد ملزمان فرار ہوگئے رشید احمد کی عمر 45 سال تھی زخمی حارث کی عمر 14 سال ہے فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پرانی دشمنی ہرجھگڑاکے دوران سر میں ڈنڈے لگنے سے زخمی ہونے والا نہم کلاس کا طالب 2روز بعد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، تفصیل کے مطابق آڑااکبرشاہ موضع جانگلہ کا رہائشی محمد ارشد گورمانی کے بیٹے محمد علی گورمانی کا چند روز قبل بلہ بلوچ کے میلی بلہ بلوچ کے ساتھ جھگڑا ہوا اور پھر یہ جھگڑا آہستہ آہستہ شدت اختیار کرگیا جب کے اس جھگڑے کی خبر دونوں کے والدین کو نہ ہوئی 11مئی کے روز محمدعلی گرمانی گھر سے قصبہ گجرات جا رہا تھاکہ راستہ میں بدلہ لینے کیلئے میلی بلہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اسامہ بلہ جواد بلہ سمیع اللہ بلہ اور مظہر پتافی کے ہمراہ علی گورمانی اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں سر پر چوٹ لگنے سے محمد علی گورمانی بے ہوش ہوگیا جس کو فوری نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کا پولیس محمود کوٹ نے اقدام قتل کا مقدمہ نمبر185/20درج کیا تھا، سر میں گہری چوٹ لگنے سے محمد علی گورمانی 2دن بعد نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا,وجہ عناد گھر کے سامنے بیٹھک کر آوازیں کسنا بتایا گیا ہے۔ ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ریسکیونے زخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق ماہنی سیال کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار سیف الرحمن سکنہ168/10-R شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھ مدثر اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔کیری ڈبہ ملتان سے خانیوال آرہا تھا۔

قتل /حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -