ٹائیگر فورس کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

  ٹائیگر فورس کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے بذریعہ ویڈ یولنک وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے ساتھ اجلاس میں شر کت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

میں بتایا کہ ضلع وہاڑی میں وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 17ہزار رضاکار رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں مختلف پروفیشن اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید بتایا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے تحصیل وہاڑی اور تحصیل میلسی کے ابتدائی سیشنز کئے جا چکے ہیں جن میں رضاکاروں کو ان کی بنیادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتا یا کہ رضاکاروں میں موٹیوشن پیدا کرنے کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کچھی کو بھی خصو صی طور پر مدعو کیا گیا تھا ابتدائی طور پر رضاکاروں کو مرکز خرید گندم، احساس کفالت سنٹرز، قرنطینہ سنٹر اور یوٹیلٹی سٹورز پر تعینا ت کیا گیا ہے تاکہ وہاں پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات میں رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جا سکیں ویڈ یو لنک اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصو صی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی کاوشوں کو خصو صی طور پر سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ٹائیگر فورس کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے ہیں اور ان کی کارکردگی ملتان ڈویژن میں سب سے بہتر ہے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بہترین انداز میں خدمات لی جا رہی ہیں ویڈ یو لنک اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ز لودھراں اور خانیوال بھی شریک تھے۔

ویڈیو لنک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -