سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ ڈیرہ فورٹ منرو میں پانی کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی

  سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ ڈیرہ فورٹ منرو میں پانی کی عدم فراہمی ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں صاف پانی کی عدم دستیابی پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے. سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم محبوب نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کے ساتھ محکمانہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں واٹر سپلائی سمیت وزیر اعلی کے انیشیٹیوز پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ گرمیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے اور پانی بنیادی ضرورت ہے۔وزیر اعلی کی طرف سے واٹر سپلائی کے منصوبہ کی جلد تکمیل کی واضح ہدایات دی گئی ہیں.کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی سے منصوبہ غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے افسران سے کہا کہ فورٹ منرو واٹر سپلائی کو جلد فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے ڈی جی خان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں وزیر اعلی انیشیوز کے 102 ترقیاتی منصوبوں،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری اور نئے منصوبوں،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،ایس ڈی جیز،سیپ پروگرام فیز ون اور ٹو سمیت دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

فورٹ منرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -