والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں‘ مخدوم احمد محمود کی رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کے دوران گفتگو

  والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں‘ مخدوم احمد محمود کی رکن قومی اسمبلی ...

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) سابق گورنر پنجاب و پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

اپنی جان تک لڑا دیتا ہے، ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی مخدوم مرتضی محمود، مخدوم مقصودگیلانی، سردارحبیب الرحمن گوپانگ، چوہدری جہانزیب گل، مرشدسعیدناصر ودیگرکے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے بھائی چوہدری فاروق وڑائچ، حاجی اسجداقبال وڑائچ، چوہدری انصراقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ سے ان کے والد چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پراہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا اورمرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم علاقہ کاانمول اثاثہ تھے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہوں نے پسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -